پاکستان

دہشتگردوں کو پھانسی پر لٹکایا جائے تو ملک بھر میں امن قائم ہو جائیگا، علامہ ساجد نقوی

sajidnaqviشیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ اس وقت ملکی حالات انتہائی تشویشناک ہیں اور ملک کو بہت سے گھمبیر مسائل کا سامنا ہے۔ جس ملک میں سزائے موت ختم کردی جائے وہاں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ امن و امان کے قیام کے لئے قانون پر عمل درآمد ضروری ہے۔ ملک میں بے گناہ معصوم لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے، لیکن اسے روکنے کے لئے حکومت عملی اقدامات نہیں کر رہی۔ جب تک معصوم لوگوں کے قاتلوں کو تختہ دار پر نہیں لٹکایا جاتا، اس وقت تک امن قائم نہیں ہوگا۔ حافظ آباد میں ملک اسد علی اعوان کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان اور حکومتی کمیٹیوں کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 68 دہشت گردوں کی اپیلیں مسترد ہونے کے بعد ابھی تک انہیں کوئی سزا نہیں دی گئی، اگر ان دہشت گردوں کو پھانسی پر لٹکایا جائے تو ملک بھر میں امن قائم ہو جائے گا۔ حکومتی ایجنسیاں ملک بھر میں امن قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں۔ ہم ملک میں کسی بھی قسم کی مسلح کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button