پاکستان

کراچی میں دو گھنٹے میں نیب افسر آغا جمیل اورشجاعت حسین شہید

کراچی میں دو گھنٹے میں نیب افسر آغا جمیل اورشجاعت حسین شہیدکراچی کے علاقے گلبہار کالونی میں سعودی نواز دیوبند سپاہ صحابہ طالبان کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ نوجوان شجاعت حسین شہید ،جبکہ بہادر آباد میں کالعدم سپاہ صحابہ ملک دشمن جماعت کے مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ مومن آغا جمیل شہید ہوگئے۔
شیعت نیوز ۔مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے کراچی کی شیعہ آبادی رضویہ سوسائٹی کے عقب میں واقع گلبہار کالونی امام بارگاہ کاظمین کے پاس فائرنگ کرکے 40 سالہ شجاعت حسین کو شہید کردیا۔
     نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادر آباد میں کالعدم سپاہ صحابہ ملک دشمن جماعت کے مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ مومن آغا جمیل شہید ہوگئے۔    
        مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے شیعہ مومن آغاجمیل کو بہادر آباد میں نشانہ بنایا۔ شہید ہونے والے آغا جمیل اسلام آباد کے رہائشی ہیں۔ جو بطور ملازمت نیب ادارے میں اپنی خدمات پیش کررہے تھے۔ شہید کے جسد خاکی لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں مومنین کی بڑی تعداد پہچنا شروع ہوگئی ہے۔      
        واضع رہے کے 2 گھنٹے کے اندر کراچی میں کالعدم سپاہ صحابہ طالبان کے دہشتگرد وں کے ہاتھوں2 شیعہ مومنین کو نشانہ بناچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button