پاکستان

پاکستانی معاشرے کو ’’طالبان زدہ ‘‘ہونے سے بچایا جائے،برطانوی اخبار

ttp punjabبرطانوی اخبار ’’فنانشل ٹائمز‘‘ لکھتا ہے کہ پاکستانی معاشرے کو ’’طالبان زدہ ‘‘ہونے سے بچایا جائے،ملاؤں نے پاکستانی معاشرےکو اپنی گرفت میں کر رکھا ہے ،انسداد پولیو مہم کی مخالفت اور ورکروں کو نشانہ بنانے کا مقصد طالبان کامعاشرے پر اپنی گرفت مضبوط کرنا ہے تاکہ مستقبل میں پاکستان کووہ اپنی مرضی سے چلاسکیں۔ اخبار نے اپنی تفصیلی تجزیاتی رپورٹ میںلکھا کہ طالبان حملوں کی زد میں سب سے زیادہ پشاور رہا،یہاںاسلامی اقدار کے خلاف علامتوںکو نشانہ بنایا گیا ،حالیہ ہفتوں میں سینما گھروں کو ان کے کاروبار سے محروم کردیا گیا۔ اس شہر میںحملوں کی تعداد اور شدت میں کافی اضافہ ہوا اور 2014کے آغاز سے اس شہر میں 12سے زائد حملے چکے ہیں۔ طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی پاکستانی سیکورٹی حکام کے لئےمشکل میں اضافہ کرگئی۔ طالبان اورحکومت کے درمیان امن مذاکرات کے تازہ دور سے یہ آوازیں زور سے اٹھنا شروع ہو گئیں کہ پاکستانی معاشرے کو ’’طالبان زدہ ‘‘ہونے سے بچایا جائے۔تجزیہ کاروں نے پاکستانی رہنما وں کو خبردار کیا کہ وہ طالبان سے مستقل طورسے نمٹیں،نہ صرف عسکری لحاظ سے بلکہ اسے معاشرے میں سرایت ہونے سے بھی باز رکھے تاکہ انہیں مستقل شکست دی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button