پاکستان

وزیرداخلہ نے ایڈیشنل جج کی شہادت کے حوالے سے طالبان کو پاکیزہ اور معصوم قرار دیا، شہدا کے خون سے غداری کا ثبوت ہے

ch nisar1اسلام آباد: اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈیشنل جج کی شہادت بم دھماکے سے نہیں بلکہ اپنے ہی گارڈ کی فائرنگ سے ہوئی ہے۔ وزیر داخلہ کا یہ طالبان حامی حکومت اور ان کی پشت پناہی کو ظاہر کرتا ہے۔ طالبان کو عوام کے سامنے پاکیزہ اور معصوم بنا کے پیش کر دیا ہے۔ جیسے اسلام آباد کچہری میں ایڈیشنل جج رفاقت اعوان کے علاوہ وہاں پر مسلمان اور پاکستانی شہری نہ تھے۔ وزیرداخلہ کے اس بیان پر پاکستانی قوم میں غم اور غصہ پایا جاتا ہے۔ کہ وہ طالبان جنہوں نے پاکستان کے معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا اور پاکستان کی در ودیوار کو ہلا کر رکھ دیا ان کے بارے میں وزیر داخلہ یہ کہتے پھر رہے ہیں کہ سب طالبان ایک جیسے نہیں ۔ سب طالبان اینٹی پاکستان نہیں ہے۔یہ ملک کے اندر کیا ہونے جا رہا ہے۔ کیا شہداء پاکستان کے لہو سے مذاق کیا جا رہا ہے۔ کیا افواج پاکستان سے سرحدوں اور نظریاتی حوالے سے حلف نہیں لیا گیا تھا۔ جن کو طالبان کے ہاتھوں مروایا جارہا ہے؟

متعلقہ مضامین

Back to top button