پاکستان

تمام طالبان پاکستان کے دشمن ہیں، مذاکرات سے زیادہ امید نہیں، رحمان ملک

rehmanmalikسابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ہمیں مذاکرات کی کامیابی کی زیادہ امید نہیں، تمام طالبان پاکستان کے دشمن ہیں، ظالمان نے پاکستان کی سپاری لے رکھی ہے، مذاکرات سے زیادہ امید نہیں۔ کہتے ہیں کہ ملک میں جاری دہشتگردی کی لہر رکتی نظر نہیں آ رہی۔ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات چیت میں رحمان ملک نے کہا کہ طالبان کو میڈیا پر زیادہ اہمیت دینے سے روکا جائے، انہوں نے کہا کہ ملا فضل اللہ کے بغیر مذاکرات کامیاب ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ حکومت، افغان حکومت سے ملا فضل اللہ کی واپسی کا مطالبہ کرے۔ رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی طرف سے مذاکرات کو خفیہ رکھنا خوش آئند ہے، حکومت مذاکرات کے ساتھ شہریوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button