پاکستان

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پاک ٖفضائیہ کےجیٹ طیاروں کی بمباری، 30 سعودی نواز دہشتگرد واصل جہنم

jetپشاور: پاکستان کے قبائلی علاقوں شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے ایک مرتبہ پھر مشتبہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں حکام کے مطابق کم از کم 30 سعودی نواز دہشتگرد واصل جہنم ہوگئے۔

ایک فوجی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان سعودی نواز دہشتگردوں نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے درمیان ایک تربیتی مرکز قائم کر رکھا تھا، جہاں پر خودکش حملوں کی منصوبہ سازی کی جاتی تھی۔

حکام کے مطابق یہ تازہ فضائی کارروائیاں شمالی وزیرستان کی تحصیلوں شوال، دتہ خیل میں کی گئی، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں عسکریت پسندوں کے تربیتی کمپاؤنڈ موجود ہیں۔

انہوں نے بذریعہ فون بتایا کہ ہر دن بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود وزیرستان میں منتقل کی جاتا ہے اور جیٹ طیارے دیہاتوں پر بمباری کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کی دو تہائی آبادی نقل مکانی کرچکی ہے۔

ایک اور قبائلی 48 سالہ گل بہار نے کہا کہ انکی دکان اور گھر بمباری کا ہدف بنے اور گزشتہ ہفتے وہ اپنے گاؤں سے منتقل ہوگئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت لوگوں کی مدد کے لیے کچھ نہیں کررہی اور لوگ اپنے گاؤں دیہات چھوڑ کر بنو منتقل ہونے پر مجبور ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اتوار کے روز بھی پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کی مختلف تحصیلوں میں مشتبہ دہشتگردوں  کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا، جس میں غیر ملکیوں سمیت کم سے کم 35 سعودی نواز دہشتگردواصل جہنم  اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

پاک فوج کی جانب سے قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائیاں ایک ایسے وقت میں کی جارہی ہیں جب مہمند ایجنسی میں 23 ایف سی اہلکاروں کی شہادتوں کے بعد حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل تعطل کا شکار ہوگیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button