پاکستان

طالبان ملک کیلئے ناسور بن گئےہیں، قوم فوج کیساتھ ہے، شرجیل میمن

SHARJEELپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف پیپلز پارٹی اور عوام حکومت کے ساتھ ہیں، دہشتگرد ملک کیلئے ناسور بن گئے ہیں، ان کے خاتمے کیلئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔ شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بعد کراچی میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ آپریشن کا دائرہ بھی وسیع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ سے پورا ملک متاثر ہو رہا ہے، دہشتگرد پیار کی زبان نہیں سمجھتے، دہشت گرد ملک کیلئے ناسور بن گئے ہیں۔ شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، دہشتگردوں کیخلاف کارروائی پر قوم فوج کے ساتھ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button