پاکستان

ایران اور سعودی عرب کو قریب لانے کیلئے جلد تہران جائوں گا، نواز شریف

nawaz456وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ تمام برادر اسلامی ممالک اپنے درمیان پائی جانیوالی دوریاں ختم کرکے باہمی دوستانہ تعلقات بڑھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں برطانوی ہائوس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو قریب لانے میں پاکستان انتہائی اہم اور مثبت کردار ادا کرسکتا ہے، اسی تناظر میں سعودی عرب اور ایران کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے میَں خود بہت جلد ایران کا دورہ کروں گا۔ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ وزیر اعظم سے تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والی ملاقات میں ہم نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے کہ چند روز پہلے لارڈ نذیر احمد نے اس امر کا اظہار کیا تھا کہ خطے کے حالات اور مشرق وسطٰی کی بدلتی ہوئی صورتحال میں پاکستان کو مثبت رول ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button