پاکستان

حکومت اور طالبان کے مذاکرات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

suprem courtملک میں امن قائم کرنے کے لئے حکومت اور طالبان کے درمیان ہونیوالے مذاکرات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ طالبان سے مذاکرات کے خلاف درخواست شاہد اورکزئی نے آئین کے آرٹیکل 184 کے تحت دائر کی ہے۔ درخواست میں حکومتی کمیٹی کے چاروں ارکان کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومتی کمیٹی میں غیر منتخب افراد شامل ہیں۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کراچی میں دہشتگردی کے باوجود قاتلوں سے مذاکرات کیئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button