پاکستان

انقلاب اسلامی ایران، امامؑ زمانہ کے انقلاب کی جھلک ہے، اطہر عمران طاہر

ather5امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج 35 سال گزرنے کے باوجود انقلاب اسلامی ایران تمام عالم استکبار کو انکی شکست کا پیغام دے رھا ھے۔ انہوں نے بانی انقالاب اسلامی، امام خمینی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امام راحل رح کی قیادت میں رونما ہونے والے انقلاب کی فیوض وبرکات سے آج بھی پوری دنیا کے باشعور عوام فیضیاب ہو رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی کی برکات کی وجہ سے لوگوں میں جذبہ حریت اجاگر ہوا اور طاغوت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ہمت پیدا ہوئی۔ آئی ایس او کے مرکزی صدر نے کہا کہ انقلاب کے اثرات کسی خطے تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا میں مرتب ہوئے ہیں اور استعماری قوتوں نے اس انقلاب کے خلاف ہر ممکن کوششیں کیں لیکن انقلاب وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط ہوتا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی آج بھی تمام شیطانی قوتوں کے مقابلے میں لشکرخداوندی کی قیادت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی کی قیادت میں برپا ہونے والا انقلاب اسلامی ایران، امامؑ زمانہ کے انقلاب کی ایک جھلک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button