پاکستان

کراچی آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک مضبوط ہونے کا انکشاف

کراچی آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک مضبوط ہونے کا انکشافشیعت نیوز۔ کراچی میں 5 ماہ سے جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک مزید مضبوط ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک حساس ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی آپریشن کے حوالے سے ابتداء ہی سے وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان کئی امور پر اختلافات تھے جس سے آپریشن کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آسکے، کالعدم تحریک طالبان نے اپنا نیٹ ورک بڑھایا ہے، کراچی میں اس کے کئی گروپ کام کر رہے ہیں، کالعدم لشکر جھنگوی، کالعدم سپاہ صحابہ اور نئے ناموں سے کام کرنیوالے ان کے گروپوں کی سرگرمیاں بھی بڑھی ہیں۔ رپورٹ میں کراچی میں کے علاقوں سائٹ، بنارس، منگھوپیر، سلطان آباد، کیماڑی، قائد آباد، لانڈھی، فیوچر کالونی، گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، سپر ہائی وے، نادرن بائی پاس، سعید آباد اور سٹی ریلوے کالونی میں عوامی نیشنل پارٹی کے دفاتر بند ہونے اور ان کی جگہ کالعدم تنظیموں کے ارکان کے لینے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ حساس ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رینجرز اور پولیس اس آپریشن کا اصل مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، کراچی کے کئی علاقے اب تک نو گو ایریاز ہیں، آپریشن کے دوران چند مخصوص علاقوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے، کالعدم تنظیموں کے انٹیلی جنس نیٹ ورک پر توجہ نہیں دی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button