پاکستان

زائرین ، پولیوٹیم ، فوج ، ایف سی اہلکاروں کا خون نواز شریف اور عمران خان کی گردن پر خانوادۂ شہداء کا قرض ہے،علامہ راجہ ناصر عباس

rajanasir6مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے منگل کی شام کو مستونگ کے علاقے میں زائرین کی بس پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حملے کو طالبان دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف اور افواج پاکستان کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مظلوم پاکستانیوں کے دلوں کی آواز کو سنیں اور پاکستان کے دشمن اور اسلام کے دشمن طالبان دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کے امن کو طالبان دہشت گردوں کے خاتمے سے مشروط کرتے ہوئے کہا کہ ملک د شمن اور اسلام دشمن طالبان دہشت گردوں کے خاتمے کے بغیر پاکستان میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا، نواز شریف اور عمران خان جیسا بزدل حکمران پاکستان کے عوام نے ملکی تاریخ میں نہیں دیکھا ، فوج دہشت گردی کے خلاف عوام کی آخری امید ہے، مستونگ میں زائرین کی بس پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکز ی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مستونگ میں زائرین پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے پوری قوم کو صبر سے کام لینے کی تلقین کی اور کہا کہ ملک دشمن اور اسلام دشمن طالبان دہشت گرد اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں اور سیکورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں سمیت کراچی میں پولیو کے قطرے پلانے والے رضاکاروں کی شہادت سمیت لاہور میں قتل کئے جانے والے معروف مصنف اصغر ندیم سید اور پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے والے معروف عالم دین مولانا عالم شاہ موسوی کی شہادت کو ملک دشمن اور اسلام دشمن طالبان دہشت گردوں کی کاروائی قرار دیتے ہوئے طالبان کو مملکت خداداد پاکستان کے ئے سنگین خطرہ قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور طالبان دہشت گردوں سے خوفزدہ ہونے کے بجائے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button