پاکستان

عجیب تیری سیاست، عجیب تیرا نظام۔۔ یزید سے بھی مراسم، حسین کو بھی سلام” شہلا رضا کا شہباز شریف کو جواب

shelaایس پی سی آئی ڈی کراچی چوہدری محمد اسلم کی شہادت کے حوالہ سے ٹوئٹر پر وزیراعلٰی شہباز شریف اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کے درمیان اشعار کا تبادلہ ہوا۔ شہباز شریف نے ٹوئٹر پر کہا کہ ”چوہدری اسلم بہادر افسر تھے، قوم ان کی قربانی کو یاد رکھے گی۔” شہلا رضا نے ٹوئٹر پر اس کا جواب دیتے ہوئے شعر لکھا
عجیب تیری سیاست، عجیب تیرا نظام
یزید سے بھی مراسم، حسین کو بھی سلام
پھر شہباز شریف نے شہلا رضا کو شعر میں جواب دیا کہ
”یہاں وابستگی وہاں برہمی کیا جانے کیوں ہے؟
ہم اپنی نظر سمجھے نہ ان کی ادا سمجھے
شہلا رضا نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ٹویٹس میں مزید کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ نے بھی اعتزاز حسن اور چوہدری اسلم کو قومی ہیرو قرار دیا ہے لیکن ان کے قاتلوں کے بارے میں اپنا موقف واضح نہیں کیا۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ افسوس ناک امر ہے کہ اعتزاز حسن کے والدین سے کسی ممبر قومی یا صوبائی اسمبلی نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button