پاکستان

چوہدری اسلم پر حملے کے مقدمے میں طالبان سربراہ ملا فضل اللہ اورترجمان شاہد اللہ شاہد ملزم نامزد

ch aslamشیعت نیوز کے نمائندے کے  مطابق پولیس کی جانب سے چوہدری اسلم اور ان کےساتھیوں پر حملے کا مقدمہ کراچی کے علاقے پی آئی بی تھانے میں سب انسپیکٹر عادل کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور ترجمان شاہد اللہ شاہد کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں 302 سمیت انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
اس سے قبل پولیس کی جانب سے چوہدری اسلم کے قافلے پر حملہ کرنے والے مبینہ خودکش حملہ آور نعیم اللہ کے 2 ساتھیوں اور ایک بھائی کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھاکہ مبینہ خود کش حملہ آور نعیم اللہ 4 بچوں کا باپ تھا اور اس کی شناخت نادرا نے جائے وقوعہ سے ملنے والے اس کے ہاتھ کی انگلیوں کے فنگرپرنٹس کی مدد سے کی۔
واضح رہے کہ بدھ کو ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم اپنے ساتھیوں سمیت گھر سے دفتر جارہے تھے کہ کراچی کے علاقے عیسی نگری میں لیاری ایکسپریس وے پر خودکش حملے میں شہید ہوگئے تھے جنہیں کراچی کے گزری قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، قاتلانہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button