پاکستان

سانحہ چلاس کے انتہائی مطلوب اور اشتہاری دہشتگرد کی رضاکارانہ گرفتاری

chalasگلگت بلتستان کی تاریخ کا بھیانک ترین اور انسانیت سوز سانحے، سانحہ چلاس کے انتہائی مطلوب اور اشتہاری ملزم عبدالحکیم ولد حاجی اکبر جس کا تعلق ضلع دیامر کے علاقہ نیاٹ چلاس سے بتایا جاتا ہے، نے رضا کارانہ طور پر گرفتاری دے دی ہے۔ عبدالحکیم سانحہ چلاس کے موقع پر بیگناہ شیعہ مسافرین کے قتل و غارت کے الزام میں پولیس کو مطلوب تھا اور عدم گرفتاری کے سبب اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ انہیں خاندانی سطح پر پولیس سے رابطوں کے بعد چلاس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کے خلاف پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چیف ایپلیٹ کورٹ کی جانب سے روان ماہ سانحہ چلاس کے گرفتار ملزمان کی رہائی کے بعد ان کی رضاکارانہ گرفتاری اندرونی ساز باز کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔ سانحہ چلاس میں گرفتار ملزمان کی رہائی کا حکم عدم شواہد کی بنا پر دیا گیا ہے، اس کے باوجود کہ سانحہ چلاس کے دہشت گردوں کی تصاویر اور ویڈیو فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی تھِیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button