پاکستان

گلگت، شہید آغا ضیاء الدین رضوی (رہ) کی 9ویں برسی کے سلسلے میں اجتماعات کا سلسلہ جاری

ziaudinمجاہد ملت، داعی اتحاد بین المسلمین اور گلگت بلتستان کے لاکھوں عوام کے ہر دلعزیز راہنما شہید اسلام و قرآن علامہ سید ضیاء الدین رضوی (رہ) کی 9ویں برسی گلگت بلتستان بھر میں نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں مختلف امام بارگاہوں میں مجالس ترحیم اور تعزیتی اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔ شہید رضوی (رہ) کی برسی کا سالانہ اور مرکزی پروگرام 12 جنوری بروز اتوار کو مرقد شہید (مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت ) میں سوگواران ملت تشیع کے عنوان سے منعقد ہو رہا ہے جس میں ملک بھر سے جید علماء کرام کی شرکت متوقع ہے جبکہ امام جمعہ والجماعت گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ شہید کی رہائش گاہ امپھری گلگت میں تعزیتی اجتماع 11 جنوری بروز ہفتہ کو منعقد ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ 8 جنوری 2005ء کو شہید علامہ سید ضیاء الدین رضوی (رہ) کو اپنی رہائش گاہ سے مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کی طرف آتے ہوئے امپھری کے مقام پر گھات لگائے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا اور وہ 13 جنوری 2005ء کو سی ایم ایچ راولپنڈی میں جام شہادت نوش فرما گئے تھے۔ انکے ہمراہ انکے تین باوفا جانثار ساتھی حسین اکبر، تنویر علی اور عباس علی بھی جام شہادت نوش کر گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button