شیعہ رہنما آغا راحت حسین الحسینی نے کالعدم جماعت کے رہنما احمد لدھیانوی کے مناظرے کا چیلنج قبول کر لیا
گلگت:گزشتہ دنوں سپاہ صحابہ کے سرپرست احمد لدھیانوی نےگلگت میں کانفرنس کرتے ہوئے شیعہ رہنما علامہ ساجد نقوی کو مناظرے کی دعوت دی تھی۔ جسے شیعہ رہنما قائد گلگت و بلتستان علامہ راحت حسین الحسینی نے چہلم کے موقع پر جلوس عزا سے خطاب کرتے ہوئے احمد لدھیانوی کے مناظرے کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے مناظرے اور مباہلے کے لئے احمد لدھیانوی، سمیع الحق اور قاضی نثار کو مناظرے کے میدان میں آنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پتہ چلے گا کس کا اسلام صحیح ہے۔کہاں ہیں مناظرے کا چیلنج کرنے والے؟ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کربلا میں امام حسین علیہ السلام نے یزید جیسی باطل قوت کا بیعت نہ کر کے واضح اعلان کر دیا کہ مجھ جیسا حسین تجھ جیسے یزید کی کبھی بھی بیعت نہیں کرے گا۔ اگرچہ شیعہ تعداد میں کم ہیں لیکن حق پر عمل پیرا ہیں اور یزیدیت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے والے نہیں ہیں اور نہ ہی باطل قوتوں کے سامنے دبنے والے ہیں۔