پاکستان

چہلم امام حسین ع کے موقع پر کراچی میں چار بم دھماکے ،چار عزادار شہید

چہلم امام حسین ع کے موقع پر کراچی میں چار بم دھماکے ،چار عزادار شہیدسعودی نوازتکفیری دہشتگردوں نے کراچی کو چہلم امام حسین ع کے موقع ایک بارپھر نشانہ بنایا ہے، مختلف علاقوں میں چار بم دھماکوں اور دستی بم حملوں میں 4عزادارشہید اور27 سے زائد زخمی ہوگئے۔ کراچی میں سخت سکیورٹی کے باوجود ایم اے جناح روڈ پر کیپری سینما کے قریب بجلی کے ایک کٹے پول میں دھماکہ ہوا، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جبکہ اس مقام سے چہلم امام حسین (ع) کے مرکزی جلوس کو کچھ ہی دیربعدگزرنا تھا، ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات نے بتایا کہ پلانٹڈ ڈیوائس سے کیا جانے والا دھماکہ ڈرانے اور خوف و ہراس پھیلانے کے لئے کیا گیا۔ اورنگی ٹاؤن دس نمبر میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد فٹ پاتھ کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے سے گزرنے والی ایک ریسکیو گاڑی کو نقصان پہنچا، واقعے میں شہیدہونے والوں میں تیرہ سالہ بچہ بھی شامل ہے جبکہ تین رضاکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں دھماکوں میں ڈیڑھ سے دو کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جس میں چار عزادر شہید جبکہ ایک اہلسنت بھائی بھی شامل ہےجبکہ قصبہ کالونی ڈھائی نمبر پر دستی بم حملے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button