پاکستان

راولپنڈی، پنجاب حکومت مدرسہ تعلیم القرآن کی متنازعہ کانفرنس ملتوی کرانے میں کامیاب، ذرائع

al quranراولپنڈی میں عاشورہ کے روز سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہونے والے فسادات کے بعد چہلم سیدالشھداء (ع) کے جلوس کے روٹ کو تبدیل کرنے کیلئے بعض کالعدم جماعتیں سرگرم عمل تھیں اور اس سلسلے میں باقاعدہ منظم منصوبہ بندی کے تحت ملک بھر میں جلوس ہائے عزاء کو محدود کرنے کی سازشیں شروع کر دی گئیں جبکہ ملت جعفریہ کا میڈیا ٹرائل بھی جاری رہا، تاہم ملت جعفریہ کی نمائندہ تنظیموں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل اور دیگر کی جانب سے بھرپور احتجاج اور موثر پالیسی کی بدولت تکفیریوں کی تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں اور باخبر ذرائع کے مطابق چہلم کے موقع پر جامعہ تعلیم القرآن انتظامیہ کی جانب سے اعلان کردہ دو روزہ کانفرنس بھی صوبائی حکومت اور نامور دیوبندی علماء کی مداخلت پر ممکنہ تصادم سے بچنے کیلئے ملتوی کرا دی گئی ہے، تاہم ابتک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے مولانا طاہر اشرفی، مولانا حفیظ جالندھری اور دیگر دیوبندی علماء سے رابطے کرکے چہلم کے جلوس اور حساسیت کے پیش نظر مذکورہ کانفرنس ملتوی کرانے پر زور دیا تھا۔ تاہم آخری اطلاعات کے مطابق جامعہ انتظامیہ کانفرنس ملتوی کرانے پر راضی ہوچکی ہے اور اس کا در پردہ اعلان بھی کیا جاچکا ہے، تاہم لال مسجد طلباء اور کالعدم اہلسنت والجماعت عاشورہ واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو جلوس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر اکسا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button