پاکستان
تربت : تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں ۴ شیعہ مزدور شہید ، شہداء میں باپ بیٹا بھی شامل
شیعت نیوزکے نمائندے کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں امریکی و سعودی نواز کالعدم طالبان لشکر جھنگوی کے سفاک دہشت گردوں نے ۴ شیعہ مزدوروں کوبے دردی سے شہید کر دیا ،۳ شہداء کاتعلق پنجاب جبکہ ایک شہید کا تعلق کراچی سے ہے ،شہداء میں باپ بیٹا بھی شامل ہے، تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان سے روزگار کے حصول کے لئے تربت آنے والے ۳ شیعہ مزدورملازم حسین ولد تفضل حسین ، عبدالمجید ولد ملازم حسین اور حنیف عباس جبکہ سندھ سے روزگار کی حصول کے لئے آنے والے ایک مومن کو تکفیری دہشت گردوں نے اغواء کے بعد شدید تشدد کر کے شہید کر دیا ، تمام شہداء کے جسد خاکی تربت سے کراچی منتقل کر دیئے گئے ہیں ، جہاں سے انہیں انکے آبائی علاقوں کے لئے روانہ کیا جائے گا۔