پاکستان

حاصل پور، چشتیاں میں امام بارگاہوں کا جلاو گھیراو اور ملتان میں علم کی بے حرمتی

allam abbasجنوبی پنجاب کے علاقوں چشتیاں اور حاصل پور میں امام بارگاہوں کا گھیراو جاری ہے اور ایک امام بارگاہ کو جلا دیا گیا ہے۔ بہاولنگر کے علاقے چشیاں شہر کے بازار میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی دکانوں غازی میڈیکل سٹور، نجف آپٹکس کو کالعدم لشکر جھنگوی کے راہنما غلام رسول شاہ کی قیادت میں آنے والی ریلی میں موجود شرپسندوں نے آگ لگا دی ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے تکفیریوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور جلوس کی صورت میں اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے گھروں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اسی طرح حاصل پور میں اہل تشیع رات سے ہی اپنے گھروں میں محصور ہیں۔ جبکہ ملتان کے علاقے حسین آگاہی میں گیارہ محرم کے جلوس کو روکنے کے اعلان کے بعد کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ گھنٹہ گھر میں نصب علم کی بے حرمتی کی گئی ہے اور دو موٹر سائیکلوں کو بھی آگ لگائی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button