پاکستان

‘کراچی میں لشکر جھنگوی کے چھ دہشت گرد ہلاک’

clashکراچی میں کرائم انوسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے چھ مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ڈان نیوز نے جمعرات کو بتایا کہ سی آئی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کراچی کے علاقے ماڑی پور میں لکی پہاڑی قریب چھاپہ مارا۔

اس پر مبینہ ملزمان نے فائرنگ کر کے سی آئی ڈی کے تین اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں دو مبینہ خود کش بمباروں سمیت چھ دہشت گرد شناخت گل حسن، محمد عارف، خالد حسین، مقبول احمد، نوید عرف چھوٹا، غلام قادر ہلاک ہو گئے۔

سی آئی ڈی کے مطابق، ہلاک ہونے والے کالعدم لشکر جھنگوی کے کارکن اور یوم عاشور کے موقع پر دہشت گردی کرنا چاہتے تھے۔

سی آئی ڈی کے سپریٹنڈنٹ پولیس چوہدری اسلم نے بتایا کہ گل حسن کراچی میں فرقہ وارانہ قتل کی پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس مقبول باقر، امام بارہ گاہ علی رضا سمیت دیگر اہم کیسوں کے مرکزی ملزمان تھے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے دو خودکش جیکٹ، پانچ کلاشنکوف، دو ٹی ٹی پستول اور دو دستی بم سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button