پاکستان

اسلام آباد، ماتمی جلوس پر حملے کی سازش ناکام، ترنول سے مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار

aresstاسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے ترنول کے علاقے سے مبینہ خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد کے علاقے ترنول سے پچیس سالہ مطیع اللہ نامی مبینہ دہشت گرد گرفتار کو کر لیا گیا ہے۔ دہشت گرد سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماسٹر مائنڈ عبداللہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے، جو خودکش حملہ آور کو میران شاہ سے اسلام اباد لایا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم مبینہ طور پر جی سکس ماتمی جلوس میں خودکش حملہ کرنا چاہتا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button