پاکستان

لاہور کے علاقہ ساندہ میں جلوس پر فائرنگ کرنیوالے10 ملزم گرفتار

sipha shaba teroristلاہور میں ساندہ کے علاقہ دھوپ سڑی امام بارگاہ کے قریب زیارت روٹ کے تنازع پر درجن سے زائد افراد نے فائرنگ اور پتھراؤ شروع کر دیا جس کے نتیجہ میں عزادار، ایس ایچ او گلشن راوی زاہد شاہ سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کرنے والے افراد چھتوں پر مورچے بنا کر عزاداروں اور پولیس پر پتھراؤ کرتے رہے اور دو گھنٹے سے زائد ہنگامہ آرائی جاری رہی۔ جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار، ایس پی سول لائن، ایس پی اقبال ٹاؤن و دیگر پولیس افسر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ واقعہ کے بعد زخمی ہونے والے عزاداروں کے عزیز و اقارب نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیراؤ کر لیا اور 10 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ دھوپ سڑی ساندہ کے علاقہ میں واقع امام بارگاہ سے عزادار گزشتہ روز زیارت لیکر نکلے، جب جلوس کے شرکا چوک نت محلہ پر پہنچے تو عزاداروں نے زنجیر زنی شروع کر دی۔ زنجیر زنی کے فوری بعد ہی محلے میں گھروں کی چھتوں پر موجود درجن سے زائد افراد نے وارننگ دی کہ فوری طور پر زیارت لیکر چلے جاؤ، ہمارے گھروں کے سامنے زیارت نہ روکی جائے۔ جس کے بعد اچانک بھٹی گروپ کے لوگوں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے جلوس میں بھگدڑ مچ گئی خواتین اور بچوں نے ماتم داری شروع کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر سہیل عباس اور ٹونی شاہ نامی عزاداروں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کی بھاری نفری کے باوجود بھٹی گروپ پتھراؤ کرتا رہا۔ پولیس نے حالات پر قابو پانے کیلئے ہوائی فائرنگ شروع کر دی اور میگا فون کے ذریعے ملزمان کو الٹی میٹم دیا کہ اگر گرفتاری نہ دی تو پولیس جوابی فائرنگ شروع کر دے گی لیکن ملزمان نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا۔

پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکار ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے سیڑھیاں لگا کر چھتوں پر چڑھ گئے اور 10 ملزمان لیاقت جٹ، سنی وغیرہ کو حراست میں لیکر انکو فوری طور پر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق ایک مذہبی جماعت سے ہے۔ پولیس نے پورے علاقے کو سیل کر کے اعلیٰ حکام کے حکم پر سر چ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ایلیٹ فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ قائم مقام ڈی آئی جی آپریشن رانا عبدالجبار کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، قانون ہاتھ میں لینے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، علاقہ میں حالات کو قابو میں رکھنے کیلئے پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button