پاکستان

حکیم اللہ محسود ہو یا کوئی اور سب ایک ہی نظام کے پالتو ہیں، علامہ عابد حسینی

abid hussainiحکیم اللہ محسود کی ہلاکت پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسینی کا کہنا تھا کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اس سے پہلے بیت اللہ تھا، اسکی ہلاکت سے کوئی فرق نہیں پڑا، اسی طرح حکیم اللہ کی ہلاکت سے بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ طالبان کے پالیسی میکر جو ہیں، جن لوگوں نے اس بیج کو پاکستان میں بویا ہے، پالیسی تو انہی کے ہاتھوں میں ہے۔
تحریک حسینی کے سربراہ نے کہا کہ یاد رکھیں حکیم اللہ ہو یا اسکا کوئی جانشین، پالیسی میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی اچھی امید رکھنا بے معنی ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کی پالیسیاں حکیم اللہ لوگوں کے بس میں بھی نہیں بلکہ یہ اوپر ایوانوں میں بنتی ہیں۔ حکیم اللہ محسود کے قتل پر تبصرہ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ امریکہ اور حکیم اللہ کی پاکستانیوں سے دشمنی میں کوئی خاص فرق نہیں، اللہ نے ایک دشمن کو دوسرے کے ہاتھوں قتل کرایا ہے اور یہ اللہ کی مرضی ہے، جب چاہتا ہے کسی کو طاقت دیتا ہے، اور جب چاہتا ہے سلب کرلیتا ہے اور طاقت رکھنے والے کو ذلیل و خوار اور رسوا کر دیتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button