پاکستان

گلگت، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام "دفاع وطن کنونشن” کا آغاز، قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری

raja gilgitمجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے زیراہتمام شہید کپٹن ضمیر عباس چوک مومن بازار گلگت میں عظیم الشان "دفاع وطن کنونشن” کا تلاوت کلام پاک سے باضابطہ آغاز ہوگیا ہے، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام شریک ہیں، جبکہ قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح ہی گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا اور ابتک کئی قافلے اجتماع میں شرکت کیلئے گلگت شہر پہنچ چکے ہیں۔ اجتماع سے علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی، سینیٹر فیصل رضا عابدی، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر مقررین خطاب فرمائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button