پاکستان

آغا بہاوالدینی اور علامہ ساجد نقوی دونوں ہی رہبر کے نمائندے ہیں، شیخ حسن جعفری

hasan-jafriاسکردو کی مرکزی امامیہ جامع مسجد کے امام جمعہ والجماعت حجۃ الاسلام علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور حجۃ الاسلام والمسلمین آغا بہاوالدینی دونوں ہی رہبر مسلمین و مستضعفین جہاں، ولی فقیہ، آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے نمائندے ہیں، لیکن دونوں اپنے دائرے اور حدود میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آج بہ بانگ دھل یہ اعلان کر رہا ہوں کہ ان دونوں شخصیات کے نمائندہ ہونے میں عوام شک نہ کریں۔ میں عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ ان میں سے ایک کو نمائندہ قرار دیکر دوسرے کو رد نہ کریں، اور نہ ہی عوام ایسی باتوں پر منتشر رہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button