پاکستان

تمام محب وطن قوتیں وفاع وطن کانفرنس میں شریک ہو کر پاکستان کو مسائل کی گرداب سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ، علامہ حسن ظفرنقوی

hasnoمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ8ستمبر کر شہید قائد علامہ عارف حسین حسینی کی برسی کی مناسبت سے سرزمین اسلام آباد پر دفاع وطن کنونشن کے نام سے منعقد ہونیوالا ملت تشیع کا تاریخ ساز اجتماع وحدت ملت کا آئینہ دار ثابت ہو گا، جس میں صرف ملت تشیع ہی نہیں ملک کی تمام وطن دوست مذہبی و سیاسی جماعتوں کی بھی بھر پور نمائندگی ہوگی۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ آج وطن عزیز تاریخ کے بدترین دورسے گزر رہا ہے، سرحدوں پر منڈلانے والے خطرات، حکمرانوں اور اپوزیشن کی جانب سے ایکدوسرے کو نیچا د کھانے کی کوششیں، غربت ،مہنگائی ، لاقانونیت اور ملک کے گوش و کنار میں ہونیوالا بے گناہ انسانوں کا قتل عام ملکی سا لمیت و استحکام کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے ، اس صورتحال میں پاکستانی عوام کو بیدا ر کرنے اور ان میں نیا عزم اور حوصلہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔

علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی سرزمین پاکستان پر اللہ تعالی کی ایک نعمت تھے، انہوں نے قوم کو بیدار کیا ، اگر انہیں ہم سے جدا نہ کیا جاتا تو آج ملکی صورتحال مختلف ہوتی ، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شہید حسینی کے افکار و نظریات کی امین اور ان کے مقدس خون کی وارث ہے ، شہید کی برسی کے موقع پر ان کے عظیم افکار و نظریات کی روشنی میں دفاع وطن کی نئی راہوں کا تعین کرے گی، انہوں تمام مزہبی و سیاسی جماعتوں کے اکابرین سمیت تمام محب وطن قوتوں سے اپیل کی کہ وہ ملکی سالمیت و استحکام کے اس سفر میں ہمارے ساتھ شامل ہو کر ملک و قوم کے دفاع کو مضبوط بنائیں اور عوام کو بحرانوں کی دلدل سے نکالنے کیلئے اپنا کردا ر ادا کریں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button