پاکستان

بھکر، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری سمیت 31 افراد ضمانت پر رہا

asgher askriسانحہ بھکر کے بعد شہداء کی قل خوانی کے موقع پر گرفتار کیے جانے والے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی ترجمان و ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اصغر عسکری، راولپنڈی کے ضلعی سیکرٹری جنرل ظہیر عباس نقوی اور بھکر کی ضلعی کابینہ سمیت 31 افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان رہائی پانے والے عالم دین علامہ محمد اصغر عسکری نے کہا کہ پولیس اور رینجر نے کل جن افراد کو گرفتار کیا تھا آج اُن کی ضمانت منظور ہوگئی ہے اور 30 اگست کو دوبارہ پیش ہونا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری رہائی مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ محمد امین شہیدی اور پاکستان بھر میں کیے جانیوالے احتجاجات کی وجہ سے ممکن ہوئی, ورنہ یہ خطر ہ تھا کہ جن افراد کو کل گرفتار کیا گیا تھا, ان پر دہشت گردی کے الزامات لگا دیئے جائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ رہائی پانے تمام افراد اپنے اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ابھی تک ہمارے 60 سے زائد بے گناہ لوگ پابند سلاسل ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجر ضلع بھر میں چادر اور چاردیوای کی حرمت کو پامال کر رہی ہے۔ پولیس بے گناہ لوگوں کے گھروں میں داخل ہوکر عورتوں اور بچوں کو ہراسان کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button