پاکستان

امریکہ القصیر میں حزب اللہ کو تباہ کرنا چاہتا تھا لیکن وہ پہلے سے زیادہ مؤثر ہوکر سامنے آئی، جنرل حمید گل

hamid gulآئی ایس آئی کے سابق سربراہ اور دفاعی تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی شام میں بشار الاسد کی حکومت ختم نہیں کرسکتے، امریکہ القصیر کی لڑائی میں حزب اللہ کو ختم کرنا چاہتا تھا لیکن وہ پہلے سے کہیں زیادہ مؤثر ہوکر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے امریکی اشاروں پر مصر میں فوجی آمریت کو خوش آمدید کہا، اس وقت پورا خطہ ہی عدم استحکام کا شکار ہے، بحرین میں دوبارہ تحریک شروع ہوگئی ہے، اگر یہ تحریک سعودیہ میں بھی شروع ہوگئی تو وہ خود کو کیسے بچا پائے گا، اور اگر یہ تحریک سعودیہ عرب میں شروع ہوئی تو اس وقت تماشا ہی کچھ اور ہوگا۔ جنرل حمیدگل سے شام میں ترکی کے کردار، مرسی حکومت کے خاتمے، طالبان سے مذاکرات اور کیا نواز شریف قوم کو درپیش مسائل سے نکال پائیں گے، بھارت سے تنازعہ کا کیا ہوگا، اس کے علاوہ کیا خود جنرل حمید گل طالبان سے مذاکرات میں کردار ادا سکتے ہیں؟ یہ اور بہت کچھ ہفتے کو اسلام ٹائمز پر نشر ہونے والے جنرل حمید گل سے کئے گئے تفصیلی انٹرویو میں پیش کیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button