پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم انہدام جنت البقیع کے عنوان سے احتجاجی مظاہرے

janat ulbaqiشیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پاکستان سمیت مختلف ملکوں سے بھیجی جانے والی رپورٹس کے مطابق دنیا بھر کے تمام ملکوں میںکل 16اگست بمطابق آٹھ شوال کو انہدام جنت البقیع کے سلسلہ میں آل سعود کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے اور ریلیاںنکالی جائیں گی جس کا مقصد امت مسلمہ کا آل سعودسے مطالبہ ہو گا کہ آل رسول (ص) اور ازواج مطہرات سمیت صحابہ کبار کی مقدس قبور کو از سر نو تعمیر کیا جائے ۔
واضح رہے کہ اکیس اپریل سن انیس سو پچیس میں سعودی حکومت کے امریکی و صہیونی ایجنٹوں آل سعود کے ملعون ناصبیوں نے آل پیغمبر اکرم (ص) ،ازواج مطہرات اور صحابہ کبار کی مقدس قبور اور شعائر اللہ کو منہدم کر دیا تھا جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمان تاحال آج تک آل سعود جو کہ امریکی وصہیونی آلہ کار ہیں کہ خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ۔
شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق آٹھ شوال کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح پاکستان،ایران،عراق،افغانستان،لبنان،شام،امریکہ،برطانیہ،افریقا،آسٹریلیاسمیت دیگر ممالک میں مجالس ،سیمینارز،احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی اور ناصبی آل سعودکے غیر اسلامی اور اسلام دشمن اقدام کے خلاف اپنی صدائے احتجاج بلند کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button