پاکستان

شیخ منظور حسین اور انکے بیٹے کی نماز جنازہ علامہ ساجد نقوی کی اقتداء میں ادا کر دی گئی

janaza5گذشتہ روز رحیم یار خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شیعہ علماء کونسل بہاولپور ڈویژن کے صدر شیخ منظور حسین اور ان کے صاحبزادے حیدر علی کی نماز جنازہ ایس یو سی کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اقتداء میں ادا کر دی گئی۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جنازہ میں شریک تھی، دونوں باپ بیٹے کو امام بارگاہ لنگرِ حسینی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔ شرکاء نے نعرے بازی کی اور صوبائی وزیراعلٰی شہباز شریف سے کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ وہ جلد قوم کو دفاعی پالیسی دیں گے، اس پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ منظور کی شہادت ایک قومی نقصان ہے، جلد صوبائی صدر مظہر علوی مشاورت کے بعد قوم کو لائحہ عمل دیں گے۔
دوسری طرف دو روز گزر گئے لیکن تھانہ میں ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی قیادت اس حوالے سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچی کہ ایف آئی آر کس کے خلاف درج کرائی جائے، اس حوالے سے صلاح مشورے جاری ہیں۔ گذشتہ شب شہر رحیمارخان میں شام پانچ بجے سے رات بارہ بجے تک موبائل سروس بند رکھی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button