پاکستان

دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا، امریکہ اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے

quds modelدنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق یوم القدس کے طور پر منایا گیا اور فلسطینیوں کی حمایت اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے نکالے گئے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تمام شہروں بشمول ،گلگت بلتستان، پاراچنار،پشاور، اسلام آباد، راوالپنڈی، کوہاٹ، ہنگو، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، واہ کینٹ، اوکاڑہ، لاہور، ساہیوال، ملتان، رحیم یار خان، بہاولپور، سکھر، شکار پور، لاڑکانہ، جیکب آباد، سبی، جعفر آباد، خیر پور، نواب شاہ، دادو، بدین، حیدر آبادم کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں القدس ریلیوں کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ مرکزی آزادی القدس ریلی کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی تا تبت سینٹر تک نکالی گئی جس میں لاکھوں کی تعداد میں خواتین اور مردوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے شرکت کی۔
یوم القدس کے موقع پر نکالی گی مرکزی آزادی القدس ریلی کا اہتمام تحریک آزادی القدس اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائشن پاکستان کے تحت کیا گیا تھا، القدس ریلی میں ہزاروں خواتین اور مردوں سمیت بچوں نے شرکت کی، شرکائے القدس ریلی نے ہاتھوں میںبینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی اور غاصب اسرائیل سے نفرت کے اظہار پر مبنی نعرے آویزاں تھے جبکہ شرکائے ریلی نے سروں پر سرخ اور سبز پٹیاں باندھ رکھی تھیں جن پر القدس ہمارا ہے درج تھا، القدس ریلی مین بچوں کے خصوصی دستے بھی موجود تھے جو آزادی القدس کی جد وجہد پر مبنی فوجی دستے بنا کر ریلی مین شریک تھے اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی جد وجہد مین شریک ہونے کا عزم کر رہے تھے
واضح رہے کہ امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ دہشت گردوں کی جانب سے القدس ریلیوں پر ہونے والے حملوں میں تین پاکستان یشہید جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے۔یہ بات بھی یاد رہے کہ سال گذشتہ کراچی میں اسرائیلی ایجنٹ دہشت گردوں کی جانب سے ہونے والے ایک بم حملے میں تین شرکائے القدس ریلی کراچی مین شہید ہوئے تھے جبکہ سال 2010ء میں کوئٹہ میں القدس ریلی کے دوران ہونے والے ایک خود کش حملے میں ستر سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔
جمعۃ الوداع یوم القدس کے موقع پر خیر پور،رحیم یار خان، اور کراچی میں القدس ریلیوں کے شرکاء پر حملے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں تین افراد شہید اور متعدد زخمی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے پہلا حملہ خیر پور میں القدس ریلی کے شرکاء پر کیا جس کے نتیجے میں ایک مومن شہید ہو گیا جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔
دہشت گردوں نے دوسرا حملہ رحیم یار خان میں القدس ریلی پر کیا جس کے نتیجے میں مولانا منظور حسین سمیت ان کاایک فرزند بھی جام شہادت نوش کر گیا۔واضح رہے کہ مولانا منظور حسین شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ایک فعال رہنما تھے۔
اسرائیلی دہشت گردوں نے کراچی میں نکالی جانے والی القدس ریلی کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا اور مرکزی آزادی القدس ریلی میں شرکت کے لئے آنے والی ایک بس میں سوار شرکائے القدس ریلی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
یاد رہے کہ پوری دنیا میں مسلمان رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق یوم القدس مناتے ہیں ۔تاہم آج پاکستان میں امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے ٹکڑوں پر پلنے والے دہشت گردوں نے اپنے آقاؤں کی ایماء پر قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے نکالی جانے والی القدس ریلیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین مومنین شہید اور متعدد زخمی ہو گئے

متعلقہ مضامین

Back to top button