پاکستان

وطن عزیزکو بیگناہوں کے خون سے آلودہ کرناامریکی ایجنڈا ہے ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

raja shabکراچی (پ ر) موجودہ حکومت او ر سابقہ حکومت میں تبدیلی صرف چہروں کی ہوئی ، داخلی امن وامان اور دہشت گردوں کا قلع قمع نہ پہلے حکومت کی ترجیح تھی نہ اس حکومت کی ہے ۔ جن بیرونی قوتوں کی ایماء پر ہمارے حکمراں منتخب ہو ئے ان کے ایجنڈے میں پر امن پاکستان ہے ہی نہیں ، کوئٹہ میں فوج اور ایف سی کی موجودگی میں بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ فوجی اور سول اسٹیبلشمنٹ کے منہ پر تماچہ ہیں علی ٹریڈرز کے مالک رضا حسین اور ان کے رفقاء کے دن دھاڑے حالت روزہ میں قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں ۔ ان خیالات کو اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ کو ئٹہ میں مسلسل دہشت گرد کاروائیاں بین الاقوامی سازش کا نتیجہ ہیں ، امریکی و اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں کوئٹہ سمیت پورے پاکستان کو دہشت گردی ، فرقہ واریت ، بد امنی اور دیگر جرائم میں جھونک کر اپنے مضموم عزائم کی تکمیل چاہتی ہیں ، کوئٹہ میں دہشت گردوں کو سپورٹ کر کے یہ بیرونی قوتیں پاکستان کے ہمسایہ ممالک ایران اور افغانستان میں اپنے نفوز کو مضبوط کر نا چاہتی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر قطار در قطار کھڑے پولیس اور ایف سی کے اہلکار کس مرض کی دوا ہیں ، ان اہلکاروں کو یہ قاتل دہشت گرد کیوں نظر نہیں آتے ، ہمارے جرنیلوں کو کوئٹہ کینٹ میں چھپنے والے قاتل کیوں دکھائی نہیں دیتے ، اگر پاکستان کی بقاء عزیز ہے تو تمام محب وطن قوتوں کو پاکستان کے استحکام کے لئے میدان میں اترنا ہو گا ورنہ کئی بنگلادیش بننا اس ملک کا مقدر ہو گا ۔

انہوں نے مسجد روڈ کوئٹہ میں علی ٹریڈرز کے مالک رضا حسین اور ان کے رفقاء کے دن دھاڑے حالت روزہ میں قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کے اپنے حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہو ئے دہشت گردوں کے خلاف کو ئی ٹھوس اور منظم حکمت عملی مرتب کی جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button