ہزارہ ٹاﺅن دھماکہ، کوئٹہ میں نجی ہسپتال پر پولیس کا چھاپہ، 2 زخمیوں سمیت 6 گرفتار

04 جولائی, 2013 09:12

quetta12کوئٹہ میں پولیس نے زرغون روڈ پر نجی ہسپتال میں چھاپہ مار کر ہزارہ ٹاﺅن دھماکے میں ملوث ہونے کے شبہ میں 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے ہزارہ ٹاﺅن دھماکے کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ گرفتار افراد میں نجی ہسپتال میں زیر علاج دو زخمی بھی شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کوئٹہ نے بتایا کہ پاک افغان سرحد سے ایک گاڑی میں دھماکہ خیز مواد کوئٹہ لایا جا رہا تھا کہ دھماکہ ہوگیا جس میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو انکے رشتے دار نجی ہسپتال لیکر آئے تھے۔ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو زخمی اور ان کے چار رشتہ دار گرفتار کر لئے ہیں۔

12:43 شام مارچ 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔