پاکستان

وطن عزیز پاکستان میں کسی وائسرائے کو نہیں مانتے، علامہ ناصر عباس جعفری

mwm kabinaمجلس وحدت مسلمین پاکستان کی دس رُکنی کابینہ نے پنجاب سیکرٹریٹ میں اپنے عہدوں کا حلف اُٹھا لیا۔ حلف برادری کی تقریب علامہ ناصر عباس جعفری مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی سربراہی میں ہوئی۔ مرکزی کابینہ میں علامہ امین شہیدی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، قائم مقام سربراہ، علامہ حسن ظفر نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، مرکزی ترجمان، علامہ شفقت شیرازی سیکرٹری فلاح و بہبود، تنظیم سازی، امور خارجہ، سید ناصر عباس شیرازی مرکزی سیکرٹری سیاسیات، سید مہدی عابدی مرکزی سیکرٹری اطلاعات، سید مبارک علی موسوی مرکزی سیکرٹری فنانس، علامہ ابوذر مہدوی مرکزی مسئول شعبہ خواتین پاکستان، علامہ اعجاز حسین بہشتی مرکزی سیکرٹری فرہنگ اور علامہ حسنین گردیزی مسئول مرکزی سیکرٹریٹ منتخب ہوئے ہیں۔ کابینہ کے تمام اراکین سے علامہ ناصر عباس جعفری نے حلف لیا۔

اراکین کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مظلوموں اور مستضعفین کی حمایت جاری رکھیں گے خواہ وہ کوئی غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو اور ہر ظالم کیخلاف ہم عَلم بغاوت بلند کرتے رہیں گے خواہ وہ کوئی مسلمان ہی کیوں نہ ہو۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امریکہ اور بعض عرب ممالک کے سفیروں کی پاکستان میں آزادانہ نقل و حرکت اور سیاسی عمل میں دخل اندازی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک خود مختار اور ایٹمی طاقت کی حامل ریاست ہے، یہاں حکومت کرنے کا حق صرف اور صرف عوامی منتخب نمائندوں کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں ہم کسی وائسرائے کو نہیں مانتے، غلامی کا طوق 1947ء میں اُتار کر انگریزوں اور ہندؤں کو بتا دیا تھا کہ پاکستانی عوام ایک خود مختار، شجاع اور آزاد قوم ہیں۔ انہوں نے قبائلی علاقوں میں ہونے والے امریکی ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ملکی سالمیت اور خودمختاری پر حملے کے بعد حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی پاکستان کی آزاد اور خود مختار قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button