پاکستان

پشاور : امامیہ کالونی میں ناصبی دہشت گردوں کا حملہ،بم دھماکے میں تین شہید

peshawar blastخیبر پختونخواہ کے شہر پشاور میں واقع امامیہ کالونی میں کالعدم دہشت گرد گروہو ں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت طالبان دہشت گردوں نے بم حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بم دھماکہ امامیہ کالونی میں مسجد کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد کو ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ایس پی خالد حمدانی نے ذرائع کو بتا یا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ خیز مواد پانچ کلو گرام وزنی تھا۔
دوسری جانب امامیہ کالونی میں ناصبی یزیدی طالبان دہشت گردوں کے بم حملے میں شہید ہونے والے اور زخمی ہونیو الوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ پشاور کے علاقے امامیہ کالونی میں ہونے والے بم دھماکے کی آواز پشاور کے دور دراز علاقوں میں سنی گئی ہے جبکہ گردو نواح میں عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ عمارتوں کے شیشے اور دروازے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button