پاکستان

11 مئی کو ہر محب وطن پاکستانی ملک میں مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھے گا، علامہ ناصر عباس جعفری

raja nasir111مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ دشمن کی سازش تھی کہ ہم سیاسی حوالے سے طاقتور نہ ہوں لیکن دوستوں کے اخلاص اور محنت نے بہت کم عرصے میں ملت تشیع کو طاقتور بنا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے علی پور سے حلقہ این اے180 میں مجلس وحدت مسلمین کے اُمیدوار سید محمد حسن زیدی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے سے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی، سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ، سید محمد حسن زیدی، سید شاکر کاظمی، سید اختر الحسن بخاری، سید بدر نقوی و دیگر نے خطاب کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 مئی کو ہر محب وطن پاکستانی ملک میں مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھے گا، آج تشیع کی طاقت پوری دنیا دیکھ رہی ہے، ہمارا میدان میں حاضر رہنا دشمن کی موت کا باعث ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں آزادانہ اور شفاف الیکشن کا مطالبہ کرتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اس بات کو یقینی بنائیں کہ پولنگ کے دن کسی قسم کی دھاندلی نہ ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button