پاکستان

ملک بھر کے مختلف شہروں میں شام میں مقدس مقامات کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ماتمی جلوس

protest lhrشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام شام میں مقدس مقامات کی امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں توہین کے خلاف کراچی لاہور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں احتجاجی ماتمی ریلی و مظاہرے ، اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ابوذر مہدوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان جلیل القدر صحابی رسول ﷺ حضرت حجر ابن عدی رضی اللہ تعالی عنہ کے مزار اقدس کے انہدام اورنبش قبر جیسے گھناؤنے اور انسانیت سوز سانحے کی پرزور مذمت کرتی ہے۔ دہشت گرد تکفیری گروہوں نے اپنے اس مذموم عمل کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ ان کا نہ ہی دین سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی انسانیت سے کوئی واسطہ۔وہابی تکفیریں قوتیں دنیا بھر میں مسلمان ممالک کو کمزور بنانے کے سوچے سمجھے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔ سب سے پہلے مکہ و مدینہ میں صہونی فکر کے حامل افراد نے اہل بیت اطہار اور اصحاب عظام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مزارات کو مسمار کر کے اس ناروا فعل کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پوری دنیا میں ایک منظم انداز میں پیغمبر اسلام ، ان کے اہل بیت علیہم السلام اور جانباز اصحاب رضی اللہ تعالی عنہم کی توہین کی جارہی ہے۔ شام میں رونما ہونے والے اس سانحے کی کڑیاں بھی اسی عالمی سازش سے ملتی ہیں۔ اس غیر انسانی سانحے پر دنیا والوں کی خاموشی ایک لمحہ فکریہ ہے۔ اسلامی کانفرنس ، عرب لیگ اور اقوام متحدہ کے مجرمانہ سکوت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اسلامی ممالک کے سربراہوں کی خاموشی امت مسلمہ کے اذہان میں طرح طرح کے سوالات اٹھا رہی ہے۔ آج شام میں جو کچھ ہو رہا ہے صرف اور صرف امریکہ اور اسرائیل کی ایما پر کیا جا رہا ہے۔ شام میں امریکی و اسرائیلی ایجنڈے پر کام کرنے والے بعض مسلمان ممالک بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔
سنی علما فورم پا کستان کے چیئرمین علامہ اصغر عارف چشتی کا کہنا تھا کہ صھابہ کرام کو بنیاد بنا کر شیعہ سنی فساد پھیلانے والے آج سن لیں کہ ناموس صحابہ کے تحفظ کے لئے شیعہ سنی ایک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم عالمی اداروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد شام میں رونما ہونے والے اس عظیم سانحے کا نوٹس لیں ۔ عالمی ادارے شام میں امن و امان کے قیام اور مذہبی مقامات کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔ اقوام متحدہ امریکہ کا بغل بچہ بننے اور امریکی مفادات کے تحفظ کے بجائے اپنے فرائض کو انجام دے اور شام میں امریکی، اسرائیلی و وہابی مداخلت کو ختم کرکے اپنے چارٹر پر عمل درآمد کرے۔ ہم ان اسلامی ممالک کو بھی متنبہ کرتے ہیں جو شام میں اسرائیلی و امریکی مفادات کے تحفظ کے لئے شامی حکومت کو کمزور کرنے کے درپے ہیں۔ ہم ان کی شام میں بے جا مداخلت پر بھرپور احتجاج کرتے ہیں۔
احتجاجی ریلی سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ہم عالمی ادارے جلد از جلد جلیل القدر صحابی رسول ﷺ حضرت حجر ابن عدی کے جسد مطہر کو بازیاب کرتے ہوئے ان کے مزار کی تعمیر نو کو یقینی بنائے اور ان کی حفاظت کی ذمہ داری انجام دیں۔ ہم امریکہ و اسرائیل کی شام میں مداخلت کی پر زورمذمت کرتے ہیں۔ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سانحے کا سنجیدہ نوٹس لے اور احتجاج کے طور پر پاکستان میں بدی کے محور امریکی سفارت خانے کو بند کرے۔ اگر حکومت پاکستان نے اپنی مجرمانہ خاموشی کو جاری رکھا تو امت مسلمہ ایک دفعہ پھر پورے پاکستان میں پرامن دھرنوں کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کرے گی۔ ہم حکومت پاکستان سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شام میں تعینات کالعدم تنظیموں کے پاکستانی نژاد غدار وطن دہشت گردوں کو پاکستان واپس لا کر انہیں عبرتناک شکست دے۔
احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں خواتین بچے شریک تھے اور پلے کارڈ اور بینرز ہاتھوں مین اْٹھاے شام میں اسرائیلی اور امریکی ایجنٹ تکفیری دہشت گروں اور اْن کے پشت پناہی کرنے والے عرب ملکوں کے خلاف نعرے بلند کر رہے تھے ریلی سے آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید زین زیدی،سید اسد عباس نقوی،افسر حسین خاں ،پیر ایس اے جعفری ، ڈاکٹر امجد چشتی،خانم ہما تقوی نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button