پاکستان

مقدس ہستیوں کی قبروں کو مسمار کرکے اُن کے لاشوں کی بے حرمتی کوئی مسلمان نہیں کرسکتا مجلس وحدت مسلمین

protestشیعت نیوز نمائندے کے مطابق مجلس و حدت مسلمین لاہور کے زیر اہتمام پریس کلب لاہور کے سامنے شام میں شدت پسندوں کی جانب سے صحابی رسول  حضرت حجر بن ادی الکندی کے مزار کو مسمار کرکے ان کے جسد مطہر کی بے حرمتی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین بڑی تعداد میں شریک تھے۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماؤں علامہ سید مبارک علی موسوی، علامہ ابوذر مہدوی، علامہ عبدالخالق اسدی نے کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ابوذر مہدوی نے کہا آج عالم اسلام اُس معتبر اور جلیل القدر صحابی رسول ص کی بے حرمتی پر سراپا احتجاج ہیں۔ شام میں اصل جنگ اسرائیل امریکہ اُسکے اتحادی اور عالم اسلام کے درمیان ہے۔ مقدس ہستیوں کی قبروں کو مسمار کرکے اُن کے لاشوں کی بے حرمتی کوئی مسلمان نہیں کرسکتا۔ یقیناًیہ یہود و نصریٰ کا کام ہے جو مخصوص ایجنڈے کے تحت اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ علامہ ابوذر کا کہنا تھا کہ یہودو نصریٰ اس جنگ کو نام نہاد اسلامی جہاد کا نام دے کر مسلمانوں کو آپس میں دست گریبان کرنے کے درپے ہیں۔ لیکن خطے میں ایسی طاقتیں اللہ کی ذات نے رکھی ہیں جو ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مبارک موسوی نے کہا اصحاب کے نام پر واویلا کرنے والے اسلام کے ٹھیکیداران آج اس تاریخ کے بدترین توہینِ اصحاب پر خاموش کیوں ہی؟ مغرب اس وقت شام میں وہ کام کررہے ہیں جس سے عالم اسلام کی رسوائی اور اسلامی اصولوں کے منافی اقدامات کو اسلامی روایات بنا کر ایک نیا اسلام متعارف کروایا ہے جو انشا اللہ خطے کے غیور مسلمان کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور غیر اسلامی غیر انسانی فعل سرانجام دے کر مسلمانوں کو جاتے جاتے بدنام کرنے کی مذموم کوشش کرکے اپنے استعماری آقاؤں کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے سرگرم ہیں جو انشااللہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ ہم اس وقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور عرب ممالک جو کہ ان جنگجوؤں کے خیر خواہ ہیں اُن سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلام کے نام پر اسرائیل اور امریکی مفادات کو جہاد کا نام دے کر اسلام کو بدنام کرنے سے باز رہیں۔
احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے شام میں شدت پسندوں کیجانب سے کئے گئے اس المناک واقعے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا اسرائیل اور امریکی پالتو کتوں کو مجاہدین کا نام دے کر اسلام کو بدنام کیا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ عالم اسلام آج سراپا احتجاج ہیں ۔ دنیا میں جہاں جہاں دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں اس کے پیچھے امریکہ، اسرائیل اور اس کے حواری ہیں اور آئی سی اِس واقعے کا فوری نوٹس لے کر ان جاہل قوتوں کی حمایت کرنے والے عرب ممالک سے جواب طلب کریں۔ بصورت دیگر اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔
احتجاجی مظاہرے سے علامہ حسن ہمدانی، علامہ امتیاز کاظمی، علامہ مہدی حسن کاظمی، سید اسد عباس نقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آئی ایس او پاکستان سید زین زیدی نے بھی خطاب کیا اور اس دل سوز واقعے کی شدید مذمت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button