پاکستان

اسلامی تحریک اور پیپلز پارٹی میں سیاسی معاہدہ طے پاگیا، اعلان آج پریس کانفرنس میں ہوگا

arifاسلامی تحریک پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان آئندہ قومی انتخابات کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے، اسکا باضابطہ اعلان آج 18 اپریل کو سہ پہر تین بجے اسلام آباد میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا جائیگا۔ اسلامی تحریک پاکستان اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے کو قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی کے علاوہ بزرگ علماء کرام علامہ حافظ ریاض حسین نجفی، علامہ شیخ محسن علی نجفی، علامہ شہنشاہ نقوی، علامہ شبیر میثمی سمیت دیگر علماء و عمائدین کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ جھنگ کے حلقے کے حوالے سے ابھی تک اسلامی تحریک کے سیاسی سیل نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا اور جھنگ کا حلقہ فی الحال پیپلز پارٹی کیساتھ ہونے والے اس سیاسی معاہدے سے مستثنٰی تصور کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button