پاکستان

غیبت کبریٰ میں دین و سیاست کی وحدت کا نام ولایت فقیہ ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

raja nasir 1مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ غیبت کبریٰ میں دین و سیاست کی وحدت کا نام ولایت فقیہ ہے، فرعونی نظام میں شہادت کے جذبے کے بغیر عزت سے نہیں جیا جاسکتا، حزب اللہ کے نظم کا محور ولایت فقیہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ PS-117 کے علاقے سولجر بازار میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ نبوت اور امام کا بنیادی فرق یہ ہے کہ نبوت امت کی رہنمائی کا کام انجام دیتی ہے جبکہ امامت کا کام قیادت کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے نظم کا محور ولایت فقیہ ہے، جس بھی جماعت کے نظم کا محور ولایت فقیہ نہیں وہ گروہ حزب شیطان ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ لبرل پولیٹیکل سسٹم سقیفہ کا ماڈرن چہرہ ہے، فرعونی نظام میں شہادت کے جذبے کے بغیر عزت سے نہیں جیا جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارے لئے عصر حاضر کی کربلا ہے، ہمیں اس کربلا کو فتح کرنے کے لئے 11 مئی کو روز عاشورا کی طرح گھروں سے باہر نکلنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button