پاکستان

جھنگ کے عوام اپنے قائد عزیز کی ہدایت پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے تکفیری گروہ کو شکست سے دوچار کریں گے,علامہ عارف حسین واحدی

arif wahidiاسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور مرکزی پارلیمانی بورڈ کے نائب سربراہ علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ جھنگ کے عوام اپنے قائد عزیز علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے تکفیری گروہ کو شکست سے دوچار کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھنگ کے امیدواران قومی اسمبلی جن میں شیخ محمد اکرم’ شخ وقاص اکرم’ سید طارق گیلانی’ نواب امان اللہ خان سیال اور امیدواران صوبائی اسمبلی شیخ محمد یعقوب’ چوہدری قیصر’ شیخ دانیا ل اقبال سمیت دیگر امیدواران اور شیعہ علماء کونسل جھنگ کے ضلعی عہدیداران کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جھنگ کی شہری نشست این اے 89 اور پی پی 78 اہمیت کی حامل ہیں اور انشاء اللہ اسلامی تحریک پاکستان حالیہ انتخابات میں قومی و صو بائی اسمبلی پر میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے امیدواران کی حمایت کا جلد اعلان کیا جائے گا جو عوام کے حقیقی نمائندوں کی حیثیت سے ملک میں فتنہ و فساد کے بانی تکفیری گروہ کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہوں ۔انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ جھنگ میں ایک مخصوص تکفیری گروہ عرصہ دراز سے فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کے ساتھ ساتھ پرامن ماحول کو تباہ کرنے میں سرگرم ہے جس کے اثرات پورے ملک میں پائے جاتے ہیںہم مثبت اور تعمیری کوششوں سے تمام مکاتب فکر کو ساتھ لیتے ہوئے اس گروہ کو عوام کی طاقت سے شکست سے دوچار کریں گے اور تکفیری گروہ کو پارلیمنٹ میں جانے سے روکا جائے گا۔آخر میں تمام امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ جھنگ کے امن کو قائم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور مختلف مسالک و مکاتب کو باہم لڑانے والے شرپسند عناصر کو شکست سے دوچار کریں گے علاوہ ازیں شیعہ علماء کونسل جھنگ کے وفد نے اس عزم کو دہرایا کہ وہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ہی ان انتخابات میں اپنا فیصلہ کن کردار ادا کریں گے.

متعلقہ مضامین

Back to top button