پاکستان

امیدواروں کی اسکروٹنی شروع پہلے مرحلے میں پنجاب کے امیدوار شامل

scrotnyمجلس وحدت مسلمین پاکستان نے 137امیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل شروع کردیا جس میں اس وقت پنجاب کے اُمیدواروں کی اسکروٹنی کا مرحلہ صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں جاری ہے۔ شیعت نیوزکے نما ئندے کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی، صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، مرکزی سیاسی سیل کے انچارج عارف حسین قنبری، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پنجاب سید اسد عباس نقوی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات پنجاب سید اخلاق الحسن بخاری شامل ہیں۔ سکروٹنی مرحلے کے پہلے دن ضلع سیالکوٹ، قصور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، چکوال، سرگودھا کے قومی و صوبائی اسمبلی کے اُمیدوار موجود تھے۔واضح رہے کہ اسکروٹنی کے اس عمل کو پورے ملک کے تمام امیدواروں کے حوالے سے انجام دیا جائے گا جس میں کسی بھی حلقے میں موجود امیدوار کا الیکشن میں شرکت یا عدم شرکت کا حتمی فیصلہ نیز سیٹ ایڈجسٹمنٹ جسے معاملات کو دیکھا جائے گا

متعلقہ مضامین

Back to top button