پاکستان

پشاور:وہابی ناصبی دہشت گردوں کا سنی مسلمانوں پر دوران نماز حملہ،چار شہید

blastکالعدم دہشت گرد وہابی ناصبی گروہوں لشکر جھنگوی اور یزیدی طالبان دہشت گردوں نے پشاور کے علاقے میناز بازار میں واقع ایک بریلوی مسلک سے تعلق رکھنے والی مسجد میں بمد ھماکہ کر کے چار سنی بریلو ی مسلمانوں کو شہید کر دیا جبکہ 27زخمی ہیں۔شیعت نیوز کے نمائند ے کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ سنی بریلوی مسلک سے تعلق رکھنے والی سنی مسلمانوں کی ایک مسجد جامعہ چشتیاں میں ہوا۔دھماکے سے مسجد کی دیواروں سمیت قربو جوار میں گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔دھماکے کے بعد بازار کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق علاقہ مکین مسجد میں نماز ظہر کی ادائیگی کے لئے جا رہے تھے کہ اچانک ایک زور دار دھماکہ ہوا جس میں چار افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ایک عینی شاہد کاکہنا ہے کہ جس وقت مسجد میں دھماکہ ہوا اس وقت 35افراد نماز ظہر کیا دائیگی کے لئے مسجد میں موجود تھے۔عینی شاہد شہزاد کاکہنا ہے کہ دھماکہ انتہائی سخت نوعیت کا تھا جس کے باعث مسجد کی دیواروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
حادثے کی جگہ پر امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے میں چھان بین کرنے کے بعد کہا ہے کہ مسجد میں ہونے والا دھماکہ چار کلو گرام وزنی جبکہ بال بیرنگ بھی استعمال کئے گئے ہیں ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا۔
سرکاری ذرائع کاکہنا ہے کہ 27زخمیوں کو لیدی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔زخمی ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں جبکہ شہید ہونے والے افراد میں کوئی بچہ اور خواتین شامل نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ پشاور میں سنی بریلوی مسلمانوں پر ہونے والا بم حملہ ملک میں جاری ریاستی دہشت گردی کا نتیجہ ہے جس میں ریاستی ادارے کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button