پاکستان

سانحہ کوئٹہ: پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے سپریم کورٹ میں نئی رپورٹ جمع کروا دی

court islambadسانحہ کوئٹہ پر سپریم کورٹ کے از خودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے پہلی رپورٹ مسترد ہونے کے بعد نئی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سانحہ کرانی روڈ کوئٹہ کے خلاف سپریم کورٹ کی جانب سیلئے گئے از خود نوٹس کے بعد کیس کی سماعت کے دوران آئی ایس آئی نے اپنی نئی رپورٹ جمع کروا دی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گورنر بلوچستان کی جانب سے جمع کروائی گئی ایک رپورٹ پر بھی غیر یقینی کا اظہار کیا ہے۔
سپریم کورٹ میں جمع کی گئی ایجنسیوں کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایجنسیوں نے کوئٹہ میں کسی بڑے اور خطر ناک سانحہ کے حوالے سے پہلے ہی وارننگ جاری کر دی تھی ۔اس موقع پر چیف جسٹس افتخار چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب پہلے سے ہی ایسی اطلاعا ت موجود تھیں کہ کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ مسلمانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جائے گا تو پولیس اور ایف سی نے دہشت گردوں کے خلاف کوئی کاروائی کیوں نہیں کی؟
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ کیبنٹ سیکرٹری 21تاریخ کو اس کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں پیش ہو کر کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے۔
سپریم کورٹ نے ایف سی کے ڈائرکٹر جنرل،سی سی پی اوکوئٹہ،سیکرٹری داخلہ بلوچستان،سیکرٹری دفاع کو 21فرور ی کو عدالت میں حاضر ہونے کا نوٹس بھی جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پہلے ہی اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے آئی ایس آئی کی پہلی رپورٹ جو کہ سیکرٹری دفاع آصف یاسین ملک نے پیش کی تھی اسے مسترد کر دیا تھا۔چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button