پاکستان

رحیم یار خان : پولیس کی چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی ،۲۳ شیعہ نوجوانوں کو بلا جواز گرفتار کر لیاگیا

shia arrest شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق ضلع رحیم یار خان کے علاقہ رکن پور میں پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے 23 شیعہ جوانوں کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے گزشتہ شب سادات، دشتی بلوچ اور سانگی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے گھروں پر چھاپے مارے اور غیر قانونی گرفتاریاں کیں۔ آخری اطلاعات کے مطابق اہل تشیع لنگر حسینی میں جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں اور ان کا موقف ہے کہ اگر نوجوانوں کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو کلپ روڈ پر تاریخی دھرنا دیں گے۔ شیعہ رہنماوں نے ڈی پی او کیساتھ مذاکرات کئے اور بے جا گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کالعدم سپاہ صحابہ کے مرکزی نائب صدر اور دہشتگردوں کے سرغنہ ملک اسحاق کی رحیم یار خان کے نواحی علاقے رکن پور میں جلسے سے خطاب کرنے کی کوشش کو شیعہ سنی عوام نے ناکام بنا دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button