پاکستان

بے گناہ شیعہ مسلمانوں کے قاتل ملعون ملک اسحاق کے رکن پورمیں جلسے سے خطاب کی کوشش کو شیعہ سنی اتحاد سے ناکام بنادیا گیا

malik ishaqشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق امریکی و سعودی ذرخرید کالعدم سپاہ صحابہ کے مرکزی نائب صدر اور دہشتگردوں کے سرغنہ ملعون ملک اسحاق کی رحیم یار خان کے نواحی علاقے رکن پور میں جلسے سے خطاب کرنے کی کوشش کوعلاقے کی شیعہ سنی عوام نے اپنے اتحادسے ناکام بنا دیا ۔ گذشتہ روز ملک اسحاق نے رکن پور میں جلسہ سے خطاب کرنا تھا تاہم علاقے کے شیعہ سنی عوام نے اپنے اتحاد کے ذریعے نہ صرف اس کو خطاب سے روکنے پر مجبور کیا بلکہ کالعدم جماعت کو جلسہ منعقد کرنے کیلئے چار جگہیں تبدیل کرنا پڑیں۔ علاقے کی دشتی بلوچ اور سانگی برادری کے ہزاروں نوجوانوں نے جلسہ کی جگہ پر پہنچ کر کالعدم جماعت کو وہاں سے ہٹنے پر مجبور کردیا۔ کالعدم جماعت کے افراد نے رکن پور شہر میں دوسری جگہ ایک عید گاہ میں جلسہ کرنے کی کوشش کی تو وہاں سنی بریلویوں اور شیعہ برادری نے ہمت کرکے انہیں وہاں سے بھگا دیا اور تیسری جگہ ٹینٹ پہنچائے گئے تو وہاں پر بھی سنیوں نے جلسہ کرنے سے روک دیا اور یوں سپاہ صحابہ کو چوتھی جگہ جلسہ شفٹ کرنا پڑا۔
شیعہ سنی اتحاد نے پولیس انتظامیہ پر واضح کیا کہ اگر تکفیری نعرے لگائے گئے تو اچھا نہیں ہو گا۔اور حالات کی تمام تر زمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگئی، تاہم جیسے ہی شہر کے باہر نہر کنارے جلسہ شروع ہوا توحسب معمول تکفیری نعروں کی گونج شروع ہو گئی۔ جس پر دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں کالعدم جماعت کے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری طرف پولیس اور شیعہ سنی عوام کی بڑی تعداد نے ملک اسحاق کو سردار گڑھ سے رکن پور جانے سے روک دیا۔ جس پر ملک اسحاق سمیت پانچ سو افراد نے قومی شاہراہ کے ایل پی روڈ کو اسلحہ کی نوک پر بلاک کر دیا اور دھرنا شروع کر دیا۔ انتظامیہ کی جانب سے بجائے دہشتگرد ملک اسحاق اور اسکے حواریوں کے اکرم بھٹی، حسن خان، سمیت پندرہ شیعہ افراد کیخلاف یکطرفہ ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ جس کے باعث اس وقت علاقے میں شدید کشیدگی پائی جا تی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button