پاکستان

لاہور : تکفیری گروہ کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ نجی بینک کا شیعہ افسر شہید

shia killingشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق صوبہ پنجاب کے صدر مقام لاہور میں امریکی و سعودی ایجنٹ کالعدم  سپاہ صحابہ کے مسلّح دہشتگردوں کی فائرنگ سے نجی بینک کے شیعہ افسروقار حیدر شہیدہوگئے ۔درندہ صفت دہشتگردوں نے وقارحیدر کے سر میں ۲ اور سینے میں ۴ گولیاں ماریں ۔ تفصیلات کے مطابق وقار حیدر کو اس وقت بربریت کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے آفس کے ایک ساتھی کے ہمراہ بینک سے گھر جانے کے لیئے نکلے تھے کہ گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں پہلے سے گھات لگائے ناصبی دہشتگردوں نے انکی کار کو روکنے کی کوشش کی وقار حیدر کے گاڑی نہ روکنے پر دہشتگردوں نے انکی کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دیجسکے نتیجے میں وہ جائے وقوعہ پر ہی جام شہادت نوش کر گئے ۔اور انکے ساتھی شدید زخمی ہو ئے ہیں ۔ جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے وقار حیدر اور انکے ساتھی کو فوراً مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے وقار حیدر کی موت کی تصدیق کر دی ۔شہید کی نماز جنازہ آج شام ۴ بجے انکی کی رہا ۃشگاہ ٹائون شپ میں ادا کی جائَے گی ۔ واضح رہے کہ شہید وقار حیدر لاہور کے ایک نجی بینک میں آپریشن مینیجر کے عہدے پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے اور انکے ساتھ زخمی ہونے والے ساتھی بینک کے برانچ مینیجر تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button