پاکستان

فرقہ وارانہ فسادات امت مسلمہ کے اتحاد کیخلاف سازش ہیں، علی اکبر ولایتی

akber wilaiti rehman malikوزارت داخلہ اسلام آباد میں وزیر داخلہ رحمان ملک نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی اکبر ولایتی نے کہا کہ خطے میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ملکوں کو تعلقات کے فروغ کیلئے کام کرنا ہوگا۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مستقبل کے تعلقات کیلئے اہم ہے۔ انھوں نے کہا کہ فرقہ ورانہ تنازعات اتحاد امت کیخلاف سازش ہیں، دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام نے اس سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ دونوں ممالک دکھ سکھ کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ خطے کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے پاکستان، ایران، افغانستان اور بھارت کو مل کر حکمت عملی تیار کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ان تعلقات کو مزید وسعت دی جائے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے پاکستان کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button